کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ چکی شاہوانی روڈ پر نا معلوم افراد نے خنجر سے وار کر کے نذیر احمد محمد شہی کو قتل کردیا او ر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

