کوئٹہ(این این آئی)توخی فاؤنڈیشن کے چیئرمین، آغا جی بلڈرز کے مالک اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی شریف خان خلجی نے اپنے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے والے تمام احباب اور شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس کٹھن گھڑی میں دوست احباب، رشتہ داروں، معزز قبائلی رہنماؤں، مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور کاروباری برادری کے بزرگوں نے نہ صرف جنازے میں شرکت کی بلکہ تعزیتی پیغامات اور فون کالز کے ذریعے بھی ہمدردی کا اظہار کیا جس سے انہیں اور ان کے خاندان کو حوصلہ اور تقویت ملی۔انہوں نے کہا کہ والد کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا مگر احباب کی موجودگی اور محبت نے غم بانٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حاجی شریف خان خلجی نے تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اس خلوص کو زندگی بھر یاد رکھیں گے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے والد مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

