کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 4بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ نادر اور ساتھی حیدر اور4 بنگلہ دیشی شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا گیاملزمان غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں پکڑے گئے-ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت عتیق الرحمان، شمن، خیرالحسن اور رتن علی کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھیگرفتار ملزمان ایجنٹوں کی مدد سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

