قلات (این این آئی)کیسکو کی جانب سے بجلی کی اضافی بلوں کے خلاف آل پارٹیز ٹریڈ یونیئنز اور عوام سراپا احتجاج بازار بند، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ قلات میں آل پارٹیز کا بجلی کی بلوں کے اضافہ کے خلاف میونسپل کمیٹی کے سبزاہ زار میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں ٹریڈ یونیئنز اور عوام کی بڑی تعداد اپنی اضافی بلوں کے ساتھ شریک ہوئے اجلاس کے بعد ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بازار چوک پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت میر منیراحمد شاہوانی۔حاجی عزیز مغل۔احمد نواز بلوچ صاحبزادہ مفتی طیب حیدری۔ مبارک محمد حسنی۔فضل الرحمن رحمانی۔وڈیرہ رحیم مینگل۔مفتی ناصر مینگل۔میر صدام لہڑی۔چیرمین عبدالواحد پندرانی اور دیگر نے کی جبکہ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا اور تمام کاروباری مراکز بند رہے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کیسکو اپنے چوری شدہ یونٹس کی بلز عوام سے وصول کرنا چاہتی ہے زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرز پر منتقل کر نے باوجود کیسکو انہیں بجلی فراہم کررہی ہے اور اس کے پیسے اپنے جیبوں میں ڈال کر اضافی یونٹس کی بلز عوام کے جیبوں سے نکالنے کو شش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرز پر منتقل کیئے گئے ہیں مگر ان کے بجلی بلز انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ قلات کے صارفین اضافی بلوں کی درستگی تک بجلی کے بلز ادا نہیں کرینگے اور اضافی بلوں کو خاتمے کے لیئے قلات میں بروز پیر 25 اگست کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہیگا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

