کچھی(این این آئی)چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی احکامات کے مطابق آج سب ڈویژن بھاگ میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی صدارت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ایف سی سبی اسکاوٹس کے ونگ کمانڈر کرنل زبیر سمیت پولیس، لیویز دیگر سول و انتظامی آفیسران موجود تھے۔ کھلی کچہری میں چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ و دیگر منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے مختلف محکمہ جات میں درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر کچھی نے سائلین کے مسائل سنے اور انہیں مختلف محکمہ جات کے آفیسران کی موجودگی میں حل کرنے کے احکامات جاری کیئے ڈپٹی کمشنر کچھی نے منعقدہ کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم شہریوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہیں سائلین کو ریلیف دیکر عوامی خدمت کو یقینی بنارہے ہیں آسان رسائی کے تحت مسائل سن رہے ہیں اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں باقاعدہ متعلقہ محکموں سے فالو اپ بھی لیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کے جملہ مسائل کا حل یقینی بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ آفیسران عوام کے خادم ہیں ضلع کچھی کے تمام محکمہ جات ان سے متعلق عوامی شکایات دور کرنے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ہرممکن طور پر عوام کو بھرپور ریلیف دی جائے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوتاہی برتنے والے آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کو سن کر ان کو حل کرنے کیلئے موقع پر متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کھلی کچہری سے شہری اور آفیسران ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں سائلین کی جانب سے جائز مسائل کی نشاندہی پر انہیں حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرے کار میں ہوتے ہیں انہیں حل کیا جاسکے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہی حکومت بلوچستان نے یہاں پر تعینات کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

