کوئٹہ (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک پولیس کی لوٹ مار ناقابل برداشت ہوچکی ہے، ٹریفک پولیس کے حکا م کے مطابق 78لاکھ چالان کی مد میں وصول کیا گیا جو کہ غریب عوام کے خون پسینے محنت کی حلال کمائی تھی۔ سینکڑوں لوگ ٹریفک پولیس، عدالت، ایکسائز کے دفاتر کے چکر لگارہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، چوروں، ڈاکوؤں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بجائے پولیس عوام کے جیبوں کو لوٹنے پر اُتر آئی ہے۔ دستاویزات کے نام پر ہر چوک، سڑک پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا ہجوم غریب عوام کو تنگ وہراساں کرنے اور ان کی سواریوں کو ضبط کرکے 550کے کیسز بنارہے ہیں۔ ہزاروں روپے کے جرمانے کی صورت میں لاکھوں روپے ٹریفک پولیس نے اکھٹے کئے لیکن ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ ایسے غریب لوگ موجود ہیں جو 5ہزار کا جرمانہ بھی نہیں بھر سکتے اور ان کی موٹر سائیکلیں ایوب سٹیڈیم میں ٹریفک پولیس نے جمع کردیئے ہیں۔ وہ شہری جو صبح اپنے بچوں کو سکول لیجاتا،گھریلو ضروریات کے لیے موٹر سائیکل کسی بڑی سواری سے کم نہ تھی لیکن آج موٹر سائیکل کی بندش کے باعث نہ صرف بچے سکول جانے سے قاصر بلکہ ان کے معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ وفود کی شکل میں سائلین پارٹی دفتر آتے ہیں اور ٹریفک پولیس کی شکایت اور اپنی مشکلات بیان کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی دستاویزات مکمل کرنے، لائسنس رکھنا شہریوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے شہر کے ٹریفک نظام کی درستگی میں شہریوں کا تعاون ضروری ہے لیکن یہ تب ممکن ہے جب ٹریفک پولیس جاری لوٹ مار کا سلسلہ ترک کریگی۔ بیان میں آئی جی پولیس، ڈی آئی جی پولیس، ایس پی ٹریفک پولیس، ایس پی آپریشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو تنگ کرنے اور ٹریفک پولیس کی جاری سرگرمیاں جو کہ عوام دشمنی کا باعث بن رہی ہے کا سلسلہ فوری ترک کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملکی سیاست کے محور اور سچے رہنماء ہیں، میر یونس عزیز زہری
- کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق
- شاہراہوں پرلوٹ مار،بارڈرزبندش سے حالات خراب ہرگھروخاندان بری طرح متاثر،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- بلوچستان حکومت کی صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اہم پیش رفت، ”صحت دہلیز“ ایپ فعال
- نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا اور انہیں تکمیل کی جانب لے جانا قابلِ تحسین اقدام ہے،میر سلیم کھوسہ
- سردار نظام خاتمے، نواب،سردار لفظ بولنے اور لکھنے سے متعلق قرارداد جمع، (آج)بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیگی
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے
- جے ڈی وینس کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت سے انکار، لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا
- سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، عباس عراقچی

