کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے بلوچستان نے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان نے گوادر اور کوئٹہ میں کاروائیاں کرتے ہوئے ہوئے لینڈ روٹ ایجنٹ اور اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلر گرفتارکرلیے گرفتار ملزمان میں قربان علی، عبدالعلیم عرف واوا اور عوزیب شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عوزیب غیر قانونی سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے ملزم نے متاثرین سے فی کس 15000 روپے ایران بھجوانے کے لئے ہتھیائے، گرفتار ملزم قربان علی گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھاجبکہ ملزم عبالعلیم سال 2022 سے مطلوب انسانی سمگلرز کی لسٹ میں شامل تھاگرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گئیملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے گئے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

