ژوب (این این آئی)ضلع ژوب میں بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں ژوب میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ایم ایس ڈاکٹر سلطان، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینیٹر نعمت اللہ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیع اللہ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر اقرا، بی این کوآرڈینیٹر مس نغمہ، پی پی ایچ آئی سٹاف، این اس سی سٹاف، اسکول پرنسپل سمیت دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سیمینار سے ایم ایس ڈاکٹر سلطان، بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڑوب کے کوارڈینیٹر نعمت اللہ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیع اللّٰہ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر اقرا، بی این کوآرڈینیٹر مس نغمہ، پی پی ایچ آئی سٹاف، این اس سی سٹاف، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے اور ماں کا دودھ پلانے میں آسانی فراہم کرنا معاشرے کی ذمیداری ہے انہوں نے کہ ماں کی دودھ میں بھر پور غذایت ہوتی ہے بچے ماں کا دودھ پینے سے صحت مند ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے، حافظ منیر حسین احمد
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- بلوچستان میں 250افرادگاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین نکلے
- دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، سیدال خان ناصر
- بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس دہشتگردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
- صدر ٹرمپ کی حیرت اور ایرانیوں کے آنسو
- صدر ٹرمپ اور ہمارے حکمران
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد …(2)
- پاکستان، قطر کا امریکا اور ایران سے رابطہ، جنگ روک کر معاہدے کے تحت مذاکرات پر زور
- فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

