اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش خطے میں بھارت کے رسوخ میں واضح کمی کی جانب اشارہ کرتا ہے،محمد عبدالقادر

کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان اور بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے تو دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کر رہے ہیں دورے کے دوران اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے اہم ملاقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی سیاست اور اقتصادیات پر اہم اثرات مرتب کرے گی بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کی جانب اشارہ کرتی ہے. دونوں ممالک کے عسکری حکام خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ہم آہنگ ہیں. دونوں ممالک کے عسکری حکام کا دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ خطے میں بھارتی تسلط کے خاتمے کا اعلان سمجھا جا سکتا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مثبت انداز میں آگے بڑھتے تعلقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے نئی راہیں اور مواقع تلاش کرنے کی جانب گامزن ہیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں. وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا دورہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ ہے جسے غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے پاکستان, بنگلہ دیش اور چین خطے سے جارحانہ بھارتی روپے کو بہت حد تک زائل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں شیخ حسینہ واجد کی رخصتی کے بعد بھارت کو ایک کے بعد ایک بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے بھارت کو پاکستان سے ہونے والی حالیہ بدترین شکست سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان, بنگلہ دیش اور چین تیزی سے ایک دوسرے کے قریب آے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں