باجوڑ(این این آئی)باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار شہید ہوگیا،جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ تحصیل لوئی ماموند کے تھانہ لغڑئی پر دہشت گردوں نے سنائپر سے فائرنگ کرکے ڈیوٹی پر تعینات ایلیٹ فورس کے اہلکار شاہ وزیر خان کو شہید کردیا۔ ایلیٹ فورس کے بہادر سپوت کانسٹیبل شاہ وزیر خان شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر باجوڑشاہد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑوقاص رفیق، پولیس اور سول محکموں کے آفسران، معززین علاقہ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کے گلدستے رکھے گئے اور ملک و قوم کی سلامتی کے ساتھ ساتھ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں شہید کے میت کو پولیس کے سپیشل سکواڈ کے ہمراہ انکے آبائی علاقے کو روانہ کیا گیا جہاں پر انکے تدفین پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

