حب،بھوانی میں ٹرک کے ٹینک میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ،پانچ افراد زخمی

حب(این این آئی)حب کے علاقے بھوانی میں ٹرک کے ٹینک میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ پانچ افراد زخمی ہسپتال منتقل ہائیٹ پولیس کے مطابق اتوار کے روز ہائیٹ پولیس تھانے کے حدود بھوانی میں ٹرک کے ٹینک میں دوران ویلڈنگ اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے زخمیوں میں شیرخان ولد شاد محمد، ثناء اللہ ولد عبدالطیف، فیض اللہ ولد یعقوب، سیف اللہ ولد گل محمد اور ارسلان ولد حضور بخش شام ہیں عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں ایرانی پیٹرول اسمگلنگ کے لیے ٹینک نصب تھا پیٹرول کا گیس جمع ہونے سے دھماکہ ہوا تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں