بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، متعدد مکانات کونقصان پہنچا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، متعدد مکانات کونقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے تحت موسیٰ خیل کے محلہ جعفر آباد اور ملحقہ آبادی میں پانی داخل ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث 1مکان مکمل تباہ جبکہ 30سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق کنگری موسیٰ خیل روڈ کو کوٹ خان محمد کے مقام پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا جبکہ سیلابی ریلے میں کمی آنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں