ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلوٹی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلوٹی کی حدود میں زبیر ولد بادشاہ خان سکنہ گلوٹی کو اسلحہ آتشیں سے قتل کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

