پاکستان سنی تحریک کا میئر کراچی اور کمشنر کراچی کا پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر گرینڈ میلاد میلاد النبی منانے کے اعلان کا خیر مقدم

کراچی(این این آئی) جشن عید میلاد النبیﷺ پر کراچی انتظامیہ کے اعلان پر پاکستان سنی تحریک کا خیر مقدم۔چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گرینڈ میلاد ﷺ منانے کا اعلان کرکے کراچی کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں بھرپور عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔پاکستان سنی تحریک دیگر صوبوں کی انتظامیہ سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ بھی گرینڈ میلاد ﷺ منانے کا اعلان کرے۔مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان سنی تحریک طیب حسین قادری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں آقا دو جہاں کے چاہنے والے جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں۔اس کائنات میں آپ ﷺ کی مثال آب درخشاں کی ہے،جو غار حرا سے شروع ہوا اور پوری کائنات پر چھا گیا۔نبی کریم ﷺ وہ عظیم ترین شخصیت ہیں،جس کی نظیر اظل سے عبد تک ممکن نہیں ہیں۔جس طرح سورج طلوع ہوتا ہے اور کائنات منور ہو جاتی ہے اسی طرح آپ ﷺ کے ظہور نے کفر کی تاریخی کو نور سعادت میں تبدیل کر دیا۔آپ ﷺ ہر انسان کے لیے پیغام نجات لے کر آئے ہیں۔پاکستان سنی تحریک کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شہباز رضا قادری کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔یہ دن آپ ﷺ کی زندگی تعلیمات اور فضائل پر روشنی ڈالنے کا دن ہے۔اس موقع پر دنیا بھر کی مساجد اور شاہراؤں کو سجایا جاتا ہے۔ملا دے مصطفیﷺ اور میلاد ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ربیع النور کی رات ایک عظیم الشان میلاد ریلی نکالی جاتی ہے جس کا انعقاد گزشتہ کئی سالوں سے کیا جا رہا ہے۔عوام میں مٹھائیاں اور مشروبات تقسیم کیے جاتے ہیں۔جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کا بنیادی مقصد خاتم نبی ﷺ کی محبت کا اظہار ہے۔تاجدار ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں