بلوچستان میں کوئلے کی کان کنی 60فیصد کم ہوگئی مائنز اونروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں بد امنی کے واقعات اور افغان مہاجر مزدوروں کے انخلا کے باعث کوئلے کی صنعت ٹھپ صوبے میں کوئلے کی کان کنی 60فیصد کم ہوگئی مائنز اونروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا۔محکمہ معدنیات بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے میں 60سے 70فیصد کوئلہ کانیں بند ہوچکی ہیں جس کی وجہ بے امنی کے واقعات،عدم تحفظ اور غیر قانون طور پر مقیم افغان مہاجریں لیبر کا انخلا ہے،صوبے کے علاقوں کوئٹہ،مچ اور دکی میں بیشترکوئلہ کانیں بند پڑی ہیں،دکی کی دو سو کوئلہ کانوں میں سے اسوقت بمشکل 50 سے 60 کوئلہ کانیں فعال ہیں مچ اور کوئٹہ کی بیشترکوئٹہ کانیں بند ہونے سے مائنز اونروں کو نقصانات کا سامنا ہے،محکمہ معدنیات کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں دو سال قبل تک سالانہ 40لاکھ ٹن کوئلہ نکلتا تھا مگر اب اس کی مقدار کم ہوکر 15لاکھ ٹن رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں