سبی سے ہرنائی کیلئے چلائے جانیوالی ٹرین 13ماہ کا عرصہ بیت جانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی

کوئٹہ (این این آئی) سبی سے ہرنائی کیلئے چلائے جانے والی ہرنائی مسافر ٹرین 13ماہ کا عرصہ بیت جانے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی۔ محکمہ ریلویز کے مطابق گذشتہ سال 23جولائی کو مون سون بارش کے دوران سیلابی ریلہ سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کے کچھ حصے کو بہہ کرلے گیا تھا جس پر محکمہ ریلویز نے سبی ہرنائی ٹرین سروس معطل کردی تھی اس دوران محکمہ ریلویز نے ٹریک کی مرمت مکمل کرکے ہرنائی میں پھنسے تین ریلوے انجن اور بوگیوں کو سبی منتقل کردیا لیکن ہرنائی ٹرین ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت جانے کے باجود بحال نہ ہوسکی ہرنائی کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہرنائی ٹرین کی بندش سے انہیں سبی اور کوئٹہ جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں