تین ماہ میں 11 کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کر کے بھائی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر جعفرآباد

ڈیرہ اللہ یار(این این آئی)ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد نے منشیات کے خلاف 3 ماہ کی کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کردی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد جاوید بلوچ نے انسپکٹر سیف اللہ سیال اور انسپکٹر طالب حسین جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون کے ڈائریکٹر محمد زمان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کارروائیاں اور ٹیکس وصولی جاری ہے، رواں ہفتے کے دوران منشیات کے خلاف دو بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ تین ماہ کے دوران 11 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 186 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی اور 200 گرام کچی چرس برآمد کی گئی، جبکی ایک کارروائی کے دوران 21 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ شراب کی فروخت کی مد میں ماہ جولائی کے دوران 45 لاکھ روپے کی ٹیکس وصول کی گئی، پراپرٹی کی مد میں 39 لاکھ روپے اور موٹر وہیکل کی مد میں 19 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا گیا، ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس منشیات کی روک تھام اور ٹیکس وصولی کے لیے متحرک ہے، حال ہی میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کے باعث اسمگلروں کی کمر ٹوٹ گئی، اور ٹیکس وصولی کے اہداف بھی حاصل کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں