خضدار(این این آئی) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی سے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن کیسکو خضدار سیف اللہ بلوچ نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں خضدار ٹیچنگ ہسپتال کو براہ راست گریڈ اسٹیشن سے جلد از جلد لنک کرنے اور بجلی کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بجلی سے متعلق دیگر مسائل بھی زیرِغور آئے اور ان کے فوری حل کے لیئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کیسکو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے کیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے ہسپتال کو مستحکم بجلی کی فراہمی کو ترجیح قرار دیا تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ایگزیکٹو انجینئر سیف اللہ بلوچ نے کہا کہ کیسکو عوام کو اطمینان حد تک بجلی فراہمی کے لئے کوشاں ہے دن رات کوشاں ہے اور ٹیچنگ ہسپتال کو گریڈ اسٹیشن سے منسلک کرنے کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی حمایت کو سراہا اور یقین دلایا کہ کیسکو بجلی کے مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

