صحبت پور(این این آئی)صحبت پور میں سبزی فروش ریڑھی بانوں کی ضلعی انتظامیہ کے رویئے کیخلاف احتجاجاًً ریڑھیاں بند کرکے عوام کو سبزیوں کی ترسیل بند کردی لوگ سبزی کی حصول کیلئے سخت پریشان تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر اور بازار یونین سبزی فروشوں کے درمیان سرد جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور نے سبزی فروشوں ریڑھی بانوں کو شہر کے وسط بازار میں ریڑھیاں نہ کھڑی کرنے کے سخت احکامات صادرکئے۔جس بازار یونین کے صدر ذاکر حسین ناوڑا سینئر نائب صدر عبدالعزیز گولہ و دیگر عہدیداروں نے میٹنگ کرکے فیصلہ کیا کہ آئے روز اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کی ظلم و زیادتیوں کی وجہ سے تنگ آکر پورے شہر میں سبزیوں پھلوں کی ریڑھیاں و دکانیں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کی تبدیلی تک بند رکھیں گے۔بازار یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر نے چارج سنبھالا ہے تب سے ہی غریب ریڑھی بانوں پر انکی نا تھمنے والی زیادتیوں کا سلسلہ روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے غریب ریڑھی بانوں کو تنگ اور حراساں کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں صاحب موصوف نے حکم جاری کیا کہ ریڑھی بان اپنی جگہیں چھوڑ کر ویرانے میں جاکر ریڑھیاں لگا دیں جہاں کسی بھی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔جس پر ہم نے اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کے رویئے کیخلاف احتجاجاًً سبزی و فروٹس وغیرہ کے دکانیں و ریڑھیاں بند کردی ہیں جب تک موجود اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور کا تبادلہ نہیں ہوگا ہم سبزی کی ریڑھیاں نہیں کھولیں گے۔دوسری جانب شہری بھر میں سبزیوں کی دکانیں اور ریڑھیاں بند ہونے سے لوگوں کو سبزی نہ ملنے سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے بھی حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

