پشین (این این آئی) پشین کی تحصیل کاریزات سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد، تین ملزمان گرفتار، لیویز حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کو اطلاع ملی کہ 3 ڈاکو عوام سے 2 موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے ہیں،جس پر لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو مسروقہ موٹر ئیکلیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے،جبکہ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں،واضح رہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق سرخاب کیمپ سے ہے،انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف ایف،آئی،آر درج کر لی ہے جبکہ تینوں ملزمان کو حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

