کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 26اگست (بروزمنگل)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvنیوجان محمداور اولڈجان محمد فیڈرز صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ اسی روزشیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور،خروٹ آباد، داریم فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 27اگست اور 28اگست کو (روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرصبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شموزئی،انڈسٹریل بولان، ایف جی ایس، واسا فیڈروں سے 29اگست کے روز صبح 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvلورالائی گرڈاسٹیشن پر 27اگست کے روز صبح9بجے سے دن 12بجے تک مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں 20میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے تحت پور اکیاجائے گا۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کے ضروری ٹیسٹنگ اور مرمتی کاموں کیلئے26اگست کو قلات گرڈاسٹیشن کے سٹی ون، پیرغائب اور پندران فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک نیز اسی روز نوشکی گرڈاسٹیشن کے سٹی تھری، نوشکی، قاضی آباد، کلی مینگل فیڈروں سے سہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح 27اگست کو زیارت گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

