سپریم کورٹ، بہن کے وراثتی حصے کے لاف بھائی کی درخواست خارج

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی۔پیرکوجسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت، جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دئیے کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے لیکن جائیداد میں حصہ نہیں دینا، بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہے گھر کی صفائی کرتی ہیں۔جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دئیے کہ قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا، قرآن کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے، جائیداد کی تقسیم نامے پر بہن کے دستخط نہیں ہیں۔وکیل بھائی شہاب نے دلائل میں کہا کہ بہن کو حصہ دیا ہے لیکن وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے۔عدالت نے بہن کے حصے کے خلاف بھائی کی اپیل خارج کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں