تربت (کیچ رپورٹ مبارک علی) نیشنل پارٹی تمپ کے وفد کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی تمپ کے ایک وفد نے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال، تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں واجہ بجار، چیئرمین امین قریشی، ڈاکٹر نور زمان، وائس چیئرمین حاجی مسلم، واجہ امین کیانی، مسعود، جلیس، عبدالوہاب اور جہانگیر حفیظ شامل تھے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، ضلع گوادر کے صدر عبدالغفور ہوت، ضلعی کیچ کے نائب صدر حاجی شوکت دشتی، واجہ عنایت اللہ، جمال بلوچ اور نعیم عادل شامل تھے۔
Load/Hide Comments

