تربت: کیچ کلچرل سینٹر میں آرٹس گالہ کی تیاریاں

تربت (کیچ رپورٹ مبارک علی) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے فیسٹیول کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ کیچ کلچرل سینٹر میں آرٹس گالہ کی سائیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سائیٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ٹھیکیدار کو فوری طور پر طلب کرکے ہدایت دی گئی کہ تمام مرمتی کام اور پاتھ وے کی ٹف ٹائلنگ جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
ڈی سی کیچ اور کمیٹی ارکان نے میونسپل کارپوریشن تربت کی جانب سے کی گئی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر شعیب ناصر اور سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب نے صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈی سی کیچ بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ آرٹس گالہ ایک شاندار اور تاریخی ایونٹ ہوگا جس میں علمی، ادبی، ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ ساتھ بزنس اور انٹرپرینیورشپ کے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں تربت یونیورسٹی، عطاشاد ڈگری کالج، گرلز ڈگری کالج تربت، بلوچستان اکیڈمی، کیچ کلچرل سینٹر، کیچ سول سوسائٹی اور تربت پریس کلب سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا جارہا ہے۔
یہ تین روزہ ایونٹ کیچ کی تاریخ میں ایک اہم اور منفرد نوعیت کا ادبی و ثقافتی میلہ ثابت ہوگا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کی دلچسپی کے پروگرام شامل ہوں گے۔
اس موقع پر فیسٹیول منیجر التاز سخی، قدیر لقمان، مقبول ناصر، عبید شاد، عمر ہوت، حافظ صلاح الدین سلفی، غلام اعظم دشتی، للہ بلوچ، پھلان خان اور مبارک بلوچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں