بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے احتجاجی کیمپ پیر کو بھی جاری رہا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے احتجاجی کیمپ پیر کو بھی جاری رہا۔ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اساتذہ 18سال سے انتہائی قلیل تنخواہ پر بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں کمیونٹی پرائمری اسکولوں میں باقاعدگی کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور حکومت نے ہمیں ریگولر کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور ساتھ ہی ساتھ بی ای ایف کا ٹیچروں کیلئے ایک ایسا ڈیزائن مرتب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے تعلیمی نظام پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں گاؤں میں ایک کمیٹی کے ساتھ ادارے نے کنٹریکٹ کیا ہے اور گاؤں والوں نے ٹیچرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور کمیٹی اساتذہ کواپنا ذاتی ملازم سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلوچستان اور محکمہ تعلیم کمیونٹی ٹیچرز کا معاہدہ گاؤں کمیٹی سے ختم کرکے براہ راست بی ای ایف کے ساتھ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں