خضدار(این این آئی)فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس نے خضدار کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کی اسے نذر آتش کر دیا۔ ایف سی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مبنی یہ کارروائی خضدار میں کی گئی، جن کی مالیت کڑوڑوں روپے تھی،جہاں خطیر رقم کی مالیت کی اعلیٰ معیار کی چھالیہ قبضے میں لی گئی، جو غیر قانونی طور پر سمگل کی جا رہی تھی، ایف سی کی ایک چوکس ٹیم نے خضدار سے گزرنے والی ایک مشکوک گاڑیوں کو روکا اور ان کی تفصیلی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے چھالیہ کے متعدد تھیلے برآمد ہوئے، جو سرحدی علاقوں سے خضدار کے راستے بڑے شہروں کی منڈیوں تک پہنچانے کی تیاری میں تھے۔ ایف سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام چھالیہ کو ضبط کرلیا اور اسے موقع پر ہی نذر آتش کر دیا۔ یہ آپریشن ایف سی قلات اسکاؤٹس کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں جرائم کے خاتمے اور معاشی نقصانات کو روکنا ہے۔ “چھالیہ کی غیر قانونی تجارت نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ اس سے منسلک جرائم، جیسے کہ منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں، کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کی ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ ایف سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ایف سی یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ اس طرح کے غیر قانونی دھندوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ جس کے پیش نظر ایف سی نے اپنی نگرانی اور چوکیوں کو مزید فعال کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے بعد مقامی آبادی نے ایف سی کی کارروائیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیئے مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملکی سیاست کے محور اور سچے رہنماء ہیں، میر یونس عزیز زہری
- کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق
- شاہراہوں پرلوٹ مار،بارڈرزبندش سے حالات خراب ہرگھروخاندان بری طرح متاثر،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
- بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے،سینیٹر مولاناعبدالواسع
- بلوچستان حکومت کی صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے اہم پیش رفت، ”صحت دہلیز“ ایپ فعال
- نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا اور انہیں تکمیل کی جانب لے جانا قابلِ تحسین اقدام ہے،میر سلیم کھوسہ
- سردار نظام خاتمے، نواب،سردار لفظ بولنے اور لکھنے سے متعلق قرارداد جمع، (آج)بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیگی
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے
- جے ڈی وینس کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت سے انکار، لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا
- سعودی عرب اور حوثیوں نے ایرانی ثالثی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، عباس عراقچی

