سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج پر 5 لاکھ جرمانہ ختم کردیا

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ختم کردیا۔منگل کوسپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایوب میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے حکم دیاکہ ڈین کی تقرری کے بعد قانون کے مطابق دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں۔عدالت نے ایوب میڈیکل کالج کوقانون کے مطابق ڈین کی تقرری کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی،جبکہ عدالت نے ایوب میڈیکل کالج پر عائد 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ختم کردیاہے۔واضح رہے کہ سروس ٹربیونل نے ایوب میڈیکل کالج کو عدالتی احکامات پرعمل نہ کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا،ٹربیونل ٹریبونل نے ڈین کے عارضی چارج کے دوران بھرتیوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ایوب میڈیکل کالج کے انستھیزیا ڈپارٹمنٹ ہیڈکی تقرری کامعاملہ سروس ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں