کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزاروں موٹر سائیکلوں کی تھانوں میں بندش، طلباء، مزدوروں، لوئر کلاس ملازمین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے، ایکسائز اہلکاروں کی جانب سے کاغذات کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فارم47کی حکومت جس سے دعویٰ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے مگر حکومت کی اصل روش طاقتور کے ساتھ کھڑے ہو کر مظلوم کو کچلنا ہے موجودہ بناوٹی قیادت اور عوام میں پذیرائی نہ رکھنے والی ڈمی قیادت کے براجمان ہونے کے بعد تعلیمی اداروں، دانش گاہوں کے دروازے طلباء کیلئے بند کرنے کے بعد اب مڈل کلاس طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کو کاغذات کے نام پر بند کرنے کا مقصد عوام کو زیر کرنا ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ موٹر سائیکل کاغذات کیلئے جس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں ایک ماہ سے 15دن کا الٹی میٹم دیا جاتا ہے مگر یہاں کرپشن کو دوام دینے کیلئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھربوں روپوں کو ہڑپ کرنے کے بعداب مڈل کلاس طبقے کے سواری کو بھی نہ بخشا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ تاریخ رہی ہے کہ بلوچ عوام ہمیشہ مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور موجودہ فارم 47کے حکمرانوں، ان کو اقتدار پر براجمان کرنے والوں، عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والوں کو عوام کبھی نہیں بھولیں گے سیاسی اکابرین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو بزور طاقت زیر کرنے، موٹر سائیکلوں کی بندش سے بلوچ سوال کبھی حل نہیں ہو گا اس کیلئے زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اقدام کئے جائیں ہزاروں کی تعداد میں بند موٹر سائیکلوں کو واپس ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کر کے بھتہ خور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے-
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

