ایف آئی اے تفتان کی کارروائیاں،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے تفتان سرکل کی کاروائیاں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے تفتان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان محمد نواز،محمد خان اور سید محمد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشگی سے ہے،ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد کر لیے جبکہ ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈ، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں