دالبندین (این این آئی)ریکوڈک مائننگ کمپنی میں کمیونٹی انگیجمنٹ منیجر کے طور پر خدمات انجام دینے والے علی دوست یلانزئی کو ضلع چاغی کے عوام کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف کمپنی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے بلکہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔علی دوست یلانزئی بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے ایک باصلاحیت کھلاڑی بھی ہیں، جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مثبت سوچ اور جدوجہد سے ضلع چاغی کے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علی دوست یلانزئی جہاں بھی ذمہ داری سنبھالتے ہیں، خواہ وہ ریکوڈک مائننگ کمپنی کا دفتر ہو یا کوئی این جی او، وہ ہمیشہ خوش اخلاقی، نرم مزاجی اور اچھے رویے کے ساتھ عوام سے پیش آتے ہیں۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔مقامی افراد کا مزید کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ یہ رویہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ رخشان ڈویڑن (چاغی، نوشکی، خاران) سے تعلق رکھنے والے آفیسران پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، جبکہ کوئٹہ، سندھ یا پنجاب سے آنے والے افسران پر سوال نہیں کیے جاتے۔ حالانکہ اگر رخشان ڈویڑن سے کسی پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوان کو ایک بڑے ادارے میں کام کرنے کا موقع ملا ہے تو یہ خوشی اور فخر کی بات ہونی چاہیے، نہ کہ تنقید۔عوامی رائے کے مطابق علی دوست یلانزئی ایک تعلیم یافتہ، ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان ہیں جنہوں نے اپنے کردار اور کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ رخشان ڈویڑن کے لوگ بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ اگر فی الحال انہیں بڑے اداروں میں ملازمت کا موقع نہیں مل رہا تو صبر و حوصلے کے ساتھ انتظار کریں اور اپنی محنت جاری رکھیں۔کھیلوں اور سماجی خدمات کے شعبے میں علی دوست یلانزئی کی جدوجہد اور لگن ضلع چاغی کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔ عوامی حلقے پْرامید ہیں کہ وہ آئندہ بھی کھیل، سماجی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

