خضدار(این این آئی)خضدار لیویز فورس نے یتیم لڑکی صغریٰ کے اغوا میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صغریٰ بی بی نے پریس کانفرنس میں اسامہ خدرانی سمیت دیگر پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ جس کے بعد لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے اسامہ خدرانی، عزیز اور شاہجہان کر گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے لڑکی کو گھر کے قریب سے گاڑی میں اغوا کیا اور چھے گھنٹے تک اپنے پاس رکھا۔ لیویز نے کمشنر قلات ڈویڑن و ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ صغریٰ بی بی نے اغوا کے واقعے پر شدید ردعمل اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا تھاجبکہ شہریوں نے ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔

