ایرانی تیل بردار گاڑی،ٹرالر میں تصادم، آتشزدگی سے 3افراد جھلس کر جاں بحق،ایک زخمی

خضدار(این این آئی) خضدار کے علاقے زہری کراس کے مقام پر ایرانی تیل بردار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے کے باعث 3افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کوزہری کراس کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ایرانی تیل بردار گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 3افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔لیویز نے بتایا کہ جھلسنے کے باعث نعشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں نعشوں اورذخمی کو ہسپتال پہنچاد یا گیا ہے لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں