کوئٹہ میں بجلی بندرہے گی، کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 28اگست کو کھڈکوچہ گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک سالانہ ٹیسٹنگ کے کام کیلئے 132Kvسرکٹ سے بجلی بندہوگی جس کے باعث تقریباً125میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔اسکے علاوہ 29اگست کو سورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 30اگست کو132Kvمنگوچر گرڈاسٹیشن سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 31اگست کو گنداخہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں