مشیربلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کی رکن اسمبلی زابد ریکی سے تعزیت

کوئٹہ (این این آئی) مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں بدھ کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی ایم پی اے واشک زابد ریکی سے ان کی والدہ ے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردار زادہ میر قیوم ساسولی، حاجی عبدالواحد، میر یاسر زہری، میر شعیب زہری، میر علی دوست زہری، عبدالخالق زہری اور رسول بخش کھوسو بھی موجود تھے۔نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں