وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بصری معذوری کا شکار گودار کی بچی کے لیے معاونت کا اعلان

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر سے تعلق رکھنے والی بصری معذوری کا شکار ایک باہمت بچی کے لیے خصوصی معاونت کا اعلان کیا ہے بدھ کے روز ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ انڈومنٹ فنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ بچی اپنی ہمت اور حوصلے کے باعث سب کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انڈومنٹ فنڈ سے ہٹ کر بھی اس بچی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہو سکے اور اپنی زندگی کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت باصلاحیت اور محنتی افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور خواتین اور خصوصی بچوں کی بھرپور سرپرستی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں