جماعت اسلامی جیسی پارٹی پاکستان میں کوئی اور نہیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی نہیں بلکہ مزہبی،سماجی،تعلیمی،معاشرتی سمیت لٹریسی اورجدوجہدی جماعت ہے۔جماعت اسلامی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں موجود ہے جماعت اسلامی جیسی پارٹی پاکستان میں کوئی اور نہیں ہے۔بلوچستان کوصرف جماعت اسلامی جیسی دیانتدارپارٹی حقوق دلاسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں وفدسے ملاقات اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان اورپورے ملک میں کوئی سیاسی قوم پرست مذہبی پارٹی ایسی نہیں جس کے تعلیمی ادارے،ہزاروں ایمبولینسز،ہسپتال لیبارٹری خدمت وتعلیم کے ادارے ہوہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہویہ اعزازصرف جماعت اسلامی کوحاصل ہے۔جماعت اسلامی صرف سیاسی نہیں بلکہ مزہبی،سماجی، تعلیمی،معاشرتی سمیت لٹریسی اور جدوجہدکی ملک گیرمنظم جماعت ہے۔ جماعت اسلامی کی بنیاد 75لوگوں نے1941 میں مولاناسیدابوالاعلی مودودی رح کی قیادت میں رکھی گئی تھی اپنے قیام سے لیکر آج تک ان 84 سالوں میں جماعت اسلامی وہی جماعت اسلامی ہے نہ تقسیم ہوئی نہ اس نام سے کوئی اورگروپ بناہے۔ان84 سال جماعت اسلامی کے قربانی کے سال تھیجماعت اسلامی مسلسل الیکشن میں ناکامیوں کے باوجود قائم و دائم ومتحد ہے۔جماعت اسلامی غریبوں کی امیر جماعت ہیانہوں نے کہاکہ ان 84 سالوں میں جماعت اسلامی کے پانچ سو کے قریب کارکنان اسمبلیوں کے رکن،وزیرخزانہ،میئرکراچی،سینئروزیر بنے ہیں لیکن کسی ممبرنے کوئی کرپشن وچوری نہیں کی نہ کسی پرکرپشن کاالزام ہیشروع سے لے کر آج تک جماعت اسلامی پوری دنیامیں جدوجہد کررہی ہیانھوں نے کہاکہ ملک کے کسی کونے میں جب بھی سیلاب،آفت اور زلزلہ آتاہے تو سب سے پہلے جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن پیش خدمت کیلئے پیش ہوتاہے۔جماعت اسلامی کی صرف ہمارے علاقیتحصیل جیونی میں 6بیٹھک اسکولزہیں جبکہ گوادر میں دارالعلوم کے نام سے ایک ہائی اسکول ہے۔ جماعت اسلامی کے موبائل ھیلتھ یونٹ نے 2 سال تک ضلع گوادر میں بہترین خدمات سرانجام دیے ہیں جماعت اسلامی کے برادر تنظیم ھیلپنگ ھینڈز گوادر کے 200 یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے اسکے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی نے 300 یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں 65 یتیم بچے تاحال رجسٹرڈ ھوگ? ہیں۔ جماعت اسلامی گوادر میں 5 ایکڑپر25کروڈکی لاگت سے ایک ھسپتال تعمیر کررہی ہے جس میں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج و معالجہ کیا جا? گااورخواتین کے لی? دستکاری سینٹر ھوگاجماعت اسلامی کی کارکردگی ضلع گوادر میں مثالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں