سیلابی صورتحال میں قومی یکجہتی اور متاثرین کی مدد کی اپیل

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) ایم پی پی کی مرکزی کمیٹی نے ملک میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے پیدا صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جنگی بنیادوں پر عوام کی جان و مال اور انکی حفاظت کے لئے اقدامات کرے۔ ملک سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی بارشوں سے متاثر ہے۔ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔سندھ میں دادو اور سکھر سمیت مختلف علاقوں پر خطرات ہیں۔ حکومت خصوصی اقدامات کرے۔اللہ سب کی حفاطت کرے۔ بے گھر ہونیوالوں اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کی جائے۔ بھارتی آبی جارحیت کا مقابلہ بھی قومی یکجہتی کے ساتھ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں