لاہور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر جعلسازوں،ملاوٹ مافیا اور ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت 141.26 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق رواں سال اب تک 8لاکھ 67ہزار 713 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،2ہزار 343 پوائنٹس بند،1ہزار 186 مقدمات کا اندراج کرایا گیا، 83 ہزار 128 پوائنٹس کو 1ارب 10کروڑ 42لاکھ 18ہزار کے جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق 15ہزار 185 فوڈ سیمپل لیب ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، 4لاکھ 13ہزار 332 ڈیری شاپس، سپلائرز اور22کروڑ 55لاکھ 18ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، 11لاکھ 80ہزار 740لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، دودھ میں جعلسازی کے خلاف361، ناقص گوشت فروخت کرنے پر 261 مقدمات درج کروائے گئے،انہوں نے مزید بتایا کہ 63ہزار 510 میٹ شاپس،قصاب اور1کروڑ 53لاکھ 21 ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی گئی،7لاکھ 6ہزار کلو ناقص گوشت تلف، 204 میٹ شاپس بند کر دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سالوں کی نسبت سال 2025 میں غذائی مفسدین کو ٹف ٹائم دئیے ہوئے ہیں،فوڈسیفٹی کے ساتھ بہتر فوڈ چوائسز کی آگاہی بھی دی جا رہی ہے،بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 کا آغاز کیا گیا ہے۔سکول نیوٹریشن پروگرام فیز 2 میں 40 سرکاری سکولوں کے بچوں کی مفت سکریننگ اور ہیلدی لنچ باکس بھی دئیے جائیں گے،گوشت اور دودھ کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نو گو ایریا نہیں، قومی شاہراؤں پر دہشت گردوں کی موجودگی چیلنج،نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو
- وزیراعلیٰ بلوچستان کی شمالی ڈیرہ بگٹی آمد، قبائلی عمائدین اور اپنے حلقے کے عوام سے ملاقات،مسائل دریافت کئے
- آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا ٹراما سینٹر کا دورہ
- کیٹررز و خوراک و مشروبات فراہم کرنیوالے سروس پرووائیڈرز پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کی شرح 15 فیصد مقرر ہے،بلوچستان ریونیو اتھارٹی
- بلوچستان،امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،شاہد رند
- محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے دو روز معطل رہنے کے بعد ٹرین سروس بحال کردی
- بلوچستان بار کا کیچ اور مکران میں امن و امان کی روز بروز خراب ہوتی صورتحال پر اظہار تشویش
- جھل مگسی،نوابزادہ ظفر مگسی کرش پلانٹ پر مسلح افراد کا حملہ،مقامی ٹھیکیدار، 4ساتھی اغواء کر کے فرار
- مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر دہشتگرد حملہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر
- شور پرود آپریشن،10 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی کامیابی ہے، میر سرفراز بگٹی

