کراچی(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنمامفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت سنبھلے گی مگر روپے پر دباؤ بڑھے گا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر موجودہ مالیاتی سال کے پہلے دو مہینوں میں ساڑھے3 فیصد رہی، افراط زر آئندہ مہینوں میں 6 فیصد کے قریب رہ سکتی ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار کیلئے قرضے سستے ہوں گے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے ملکی درآمدات بڑھے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دباؤ کاشکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روپیہ پہلے ہی سرکاری بجٹ خساروں اور عالمی قرضوں کی ادائیگی سے دباؤ کا شکار ہے،حکومت روپے کی قدر مستحکم رکھنا چاہتی ہے مگر روپے کی گراوٹ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گی، روپے کی قدر پر دباؤ سے اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے دام میں دس روپے کا فرق پیدا ہوگیا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹربینک ریٹ کو مصنوعی طور پر نیچے رکھنے سے برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، ترسیلاتِ زر حوالہ ہنڈی مارکیٹ کی طرف منتقل ہورہی ہیں، حکومت قرضے لے کر ڈالر فروخت کرنے کے بجائے ایل سیز کی تاخیر جیسے اقدامات کررہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مہنگائی کنڑول کرنے کیلئے شرح سود میں تبدیلی کے فیصلے میں توازن رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

