کوئٹہ(این این آئی) سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر سے تلخ کلامی اور گھر والوں کو ڈرانے دھمکانے پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماوسابق صوبائی وزیر مولوی محمدسرور موسیٰ خیل کے خلاف2مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر نے سول لائن پولیس تھانے میں اطلاع دی ہے کہ سابق صوبائی وزیر مولوی محمد سرور موسیٰ خیل انکے دفتر میں آئے جہاں انہوں نے مجھ سے تلخ کلامی کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ سابق صوبائی وزیر کے 5،6افراد انکی رہائش گاہ کسٹم کالونی ائیر پورٹ روڈ آئے جہاں میرے گھر والوں کو ڈرایا اور ہراساں کیا جبکہ گھر سے جاتے وقت گھر کے دروازے اوردیوار پر دھمکی آمیز پیغاما ت لکھے جس سے انہیں اورانکے اہل خانہ کو جان کا خطرہ ہے جس پر سول لائن پولیس تھانہ نے مولوی سرور موسیٰ خیل کے خلاف زیردفعہ ت پ B/506،504ت پ، 353ت پ، 186 ت پ اور 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ائیر پورٹ پولیس تھانہ نے بھی سیکرٹری لعل جان جعفر کی درخواست پر مولوی سروری موسیٰ خیل کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ پولیس نے سابق صوبائی وزیر مولوی محمد سرور موسیٰ خیل کو گرفتار کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

