وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کراچی میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی عیادت کی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو کراچی میں بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ غزالہ گولہ کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے محترمہ غزالہ گولہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ سردار کوہیار خان ڈومکی اور زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محترمہ غزالہ گولہ کی صحتیابی اور بہبود کے لیے حکومت اور عوام دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں