کوہلو، پانی میں ڈوب کر4بچے جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)کوہلو کے علاقے میں پانی میں ڈوب کر4بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں بارش کے جمع پانی کے گہرے گڑھے میں ڈوب کر چار بجے انیلہ،حکمت اللہ،زینب اورسعدیہ جاں بحق ہوگئے جن میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے نعشیں پانی سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں