کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور صوبائی اسمبلی کے ممبر حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علاقے کے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقے کے مختلف مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھولنا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی ستون ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولتیں اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی اور دیرپا اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کو روزگار اور بہتر مستقبل کے مواقع مل سکیں اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔شرکا نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت اور پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

