لسبیلہ(بیوروچیف) سالانہ عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیﷺ ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت علامہ و مولانا قبلہ خلیفہ سائیں محمد رحیم طاہری کی زیرِ صدارت اور امام و خطیب مسجدِ ہٰذا حضرت علامہ و مولانا غلام نبی طاہری صاحب کی زیرِ نگرانی میں جامع مسجد الزرعونی نزد ڈی سی آفس اوتھل سٹی میں میلاد مصطفیﷺ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کراچی، حب و اوتھل سمیت مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ نعت و منقبت شریف کے نظرانے پیش کرنے والوں میں محمد عثمان طاہری، محمد اویس طاہری، نور بخش طاہری و مولانا خلیل احمد طاہری و دیگر شامل ہیں۔ بعد ازاں مولانا محمد حارث طاہری اور مولانا محمد اسماعیل طاہری نے میلاد شریف کے موضوع پر بہترین انداز میں تقریریں کیں جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ و مولانا قبلہ خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری صاحب نے طریقت و معرفت، ذکرِ قلبی کے فوائد اور میلادالنبی ﷺ کے موضوع پر خوبصورت انداز میں خطاب فرمایا۔ صلوٰۃ و السلام کے بعد سامعین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں شریک علماء کرام حضرت علامہ و مولانا خلیفہ سائیں اسماعیل شاہوک طاہری، مولانا غلام نبی خاصخیلی طاہری، مولانا غلام حیدر نعیمی صاحب، مولانا خلیل احمد طاہری، مولانا نبی بخش دودا طاہری، مولانا محمد عالم طاہری، مولانا محمد علی انگاریہ طاہری، مولانا محمد عمر مسعور طاہری، مولانا عبد الواحد چنہ طاہری، مولانا محمد سلیم شاہوک طاہری، مولانا محمد امین انگاریہ سرتاجی، مولانا عطاء اللہ سلیمانی، مولانا محمد آصف انگاریہ طاہری، مولانا محمد اسماعیل خاصخیلی طاہری، مولانا محمد حارث طاہری، محترم جناب عبد الحکیم خاصخیلی طاہری، محترم جناب فقیر محمد انگاریہ طاہری و دیگر۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سب سے بڑی مردم شماری: انڈیا میں ایک ارب سے زائد افراد کا شمار کیسے ہو گا؟
- ہسپتال میں تمام ایمرجنسی سروسز بلا تعطل 24 گھنٹے جاری ہیں،ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
- صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر
- تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے 1139کے قریب پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر
- خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی
- اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی جانب سے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
- بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
- ‘پاکستان چائنا انویسٹمنٹ سیمینار 2026” محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ یہ نئی معاشی ترقی اور تبدیلی کا آغاز ہے، گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل
- نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

