کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیرِ صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت کے صوبائی نایب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسی خیل کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت اور فوری رہاہی کا مطالبہ کردیا جمعیت علماء اسلام گرفتاری سے مرعوب نہیں ہونگے اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ضلعی ناظم مالیات حاجی قاسم خلجی مولانا حاجی عبدالملک بڑیچ مولانا مفتی روزی خان بادیزی میر سرفراز احمد خان شاہوانی ایڈوکیٹ سالار مولانا علی جان مولانا مفتی جان محمد مولانا مفتی رضا خان مولانا عبدالمجید ٹکری محمد جان لانگو مولانا اکبر مینگل مولانا سعید احمد مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حزب اللہ ملنگ یار امین جان رند اور حافظ حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کو ریاستی اداروں کی جانب سے عوامی حقوق کی آواز کو دبانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما وں نے کہا کہ ایک سینئر بیوروکریٹ کی جانب سے جھوٹے مقدمے کا اندراج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری بے باک جدوجہد نے استحصالی اور عوام دشمن عناصر کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ مولانا محمد سرور موسیٰ خیل نے ہمیشہ غریب، مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور اسی پاداش میں انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاری دراصل ایک قبائلی تنازعے کو حل کرنے کے لیے مولانا کی کوششوں کو ناکام بنانے کی شرمناک کوشش ہے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی سازش، دباؤ یا جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والی نہیں۔ ہماری عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا اور ان کے بیٹوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے قائدین اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مظلوموں کو انصاف نہیں مل جاتا ہے اجلاس کی اختتام پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے رکن امین جان رند کی چچا مشرقی بایی پاس شاولی اللہ یونٹ کے امیر مولانا مفتی گلاب کی بھای کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گی اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کے رکن مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ کی صحت، یابی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

