ڈیرہ مراد جمالی تمبو،صحبت پور میں مختلف واقعات و حادثات میں 2فراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی تمبو اور صحبت پور میں مختلف واقعات و حادثات میں دو فراد زخمی ایک شخص سے موٹر سائیکل جبکہ تین افراد سے مسلح افراد نے دو لاکھ روپے نقدی موبائل ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب چتن پٹی کے مقام پر کٹوہر قبیلے کے سربراہ میر قائم خان کٹوہر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر پر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا جہاں انکو طعبی امداد دی گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود ربی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وحید احمد مغیری پھڑ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد منتقل کردیا گیا جہاں انکو طعبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا جبکہ تمبو منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود روپا پل سہراب ٹاور کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر غلامفرید کٹوہر سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود ساٹھ ڈپ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر تین مقامی بیوپاریوں سے دولاکھ روپے نقدی موبائل ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں