خضدارمیں ایف سی بلوچستان کا بڑا کریک ڈاؤن، کوچ سے بھاری مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ برآمد

خضدار(این این آئی)ایف سی قلات اسکاؤٹس نے خضدار میں سمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی چھالیہ برآمد کی۔ یہ آپریشن میجر مصطفیٰ کی قیادت میں خضدار کے قریب ایک اہم روٹ پر کیا گیا، جہاں مشتبہ کوچ کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ پکڑی گئی۔ ایف سی قلات اسکاؤٹس نے برآمد شدہ چھالیہ کو کھلے میدان میں جمع کرکے نذر آتش کردیا۔ حکام کے مطابق، ایف سی کی یہ مسلسل کارروائیاں سمگلنگ کی روک تھام اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیئے کی جا رہی ہیں۔ ایف سی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ کامیاب آپریشن علاقے میں سمگلنگ کے خلاف ایف سی کی موثر حکمت عملی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام نے بھی اس کارروائی کو سراہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں