کوئٹہ (این این آئی)صوبائی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نسیم الرحمان خان ملا خیل نے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر مشیر ماحولیات نے وفود کو صوبائی حکومت کے ویژن اور جاری ترقیاتی اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے متعدد ترقیاتی پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔ اسی طرح ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شجرکاری مہم، قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت کے ان اقدامات سے عام ادمی کے مسائل میں یقینا کمی آئے گی،نسیم الرحمان خان ملا خیل نے کہا کہ عوامی شراکت اور تعاون کے بغیر ترقی کا سفر مکمل نہیں ہوسکتا، اس لیے بہتر مستقبل کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو جلد ان کے ثمرات ملیں گے۔ جس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور ان کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

