پنجگور،ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق،دو زخمی

پنجگور(این این آئی) پنجگور میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق،دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے گوران ایریا میں دو زمباد گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نیتجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں