تربت: نیشنل پارٹی کی جانب سے عبدالواحد بلوچ کے گھر پر حملے کی شدید مذمت

تربت(این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش نے اپنے بیان میں عبدالواحد بلوچ کے گھر پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف بلوچی روایات بلکہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کی کھلی پامالی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عبدالواحد بلوچ نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنما اور ایک فکری و نظریاتی کارکن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جمہوری جدوجہد، عوامی حقوق اور سیاسی اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ ان کی خدمات اور قربانیاں پارٹی کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں